30 New Price Magistrates

شہر میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے 30 نئے مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے.

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 30 نئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خدمات ضلعی انتظامیہ لاہور کے حوالے. 

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا نادر ہال ڈی سی آفس لاہور میں اہم اجلاس.

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ ، ایس اے او شاہد محبوب، پی ایس او عاصم سلیم اور سپرنٹنڈنٹ اقبال شاہ اور دیگر کی شرکت.

اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے.

ایس اے او شاہد محبوب کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے.

ایس اے او ان 30 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے. 

ڈی سی لاہور دانش افضال کی نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہنے کی ہدایت.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر پلان ترتیب دیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

نئے تعینات ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ رابطے میں رہیں.

میگا سٹورز اور دکانوں پر پرائس لسٹ کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں.

سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر وزٹس کریں، نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کریں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

سٹورز اور دکانوں پر آٹا، چینی اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور ریٹس پر خصوصی فوکس کریں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن عمل میں لائیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

جہاں گراں فروشی ہو، جرمانے عائد کریں.(ڈی سی لاہور دانش افضال).

ایف آئی آرز کا اندراج کروائیں.

ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

عوام الناس کے ریلیف کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال).

لاہور کے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).