DC Office Submissions

Nov 14, 2019

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

ہینڈ آءوٹ نمبر10101

لاہور13 نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، اے سی سٹی تبریز مری، اے سی کینٹ عفت خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، بادامی باغ سبزی منڈی انچارج اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم ;223;کسانوں کے لئے مخصوص جگہ کے قیام کا جائزہ لیا اور منڈی میں کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم پر کوئی بھی کسان اپنی مرضی سے پھل و سبزی لا کر فروخت کر سکتا ہے ۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اورسبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے منڈی میں آڑھتیوں سے بات چیت کی ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی لاہور نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری اور شکایات رجسٹر کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے منڈی میں تجاوزات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منڈی سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، ۔

*********

ہینڈ آءوٹ نمبر10102

لاہور13 نومبر2019 ء: ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اے سی سٹی تبریز مری نے دورے کیے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 83 ملت پارک، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 88 اور اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 11 کا دورہ کیا ۔ افسران نے ان ڈور ڈینگی سروئلنس کی چیکنگ کی ۔ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور سروئلنس کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی ۔ افسران نے روف ٹاپس، کنٹینرز اور واش رومز کو چیک کیا ۔ اے سی ماڈل ٹاءون نے کہا کہ روف ٹاپ، واش رومز سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ۔ اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 11 میں موجود قبرستان میں بھی ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کو چیک کیا ۔ ڈینگی سپرے کروایا گیا ۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی کے وزٹس کئے جا رہے ہیں ۔

******

ہینڈ آءوٹ نمبر10103

لاہور13 نومبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہوا ۔ فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اقبال زون اور نشتر زون کے ڈینگی ورکرز کی چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی ڈی او ایچ اقبال زون اور نشتر زون نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی ۔ اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 5147 مقامات،30206 کنٹینرز کی چیکنگ جبکہ 02 لاروا کی نشاندہی ہوئی اوراقبال زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 16735 گھروں ، 109062 کنٹینرز کی چیکنگ، جبکہ 23 لاروا برآمد ہوئے ۔ نشتر زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 2863 مقامات،7642 کنٹینرز، جبکہ 03 لاروا برآمد ہوئے;46; ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ نشتر زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 6833 گھروں ،33452 کنٹینرز، جبکہ 22 لاروا برآمد ہوئے ۔ انہوں نے مجموعی طور پر زیرالتوا 26 ڈی وی آرز کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔

********

ہینڈ آءوٹ نمبر10104

لاہور13 نومبر2019 ء:]ڈی سی لاہور دانش افضا ل کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اراضی ریکارڈ سنٹر رائیونڈ کا دورہ کیا ۔ انتظامی امور کی چیکنگ کی ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر احتجاج کے باعث بند ہیں ۔ ریکارڈ سنٹر میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا ۔ اے ڈی ایل آر اور ایل آر او سٹی رائیونڈ ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ دیگر سٹاف ممبران ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے;46; ۔ انہوں نے کہا کہغیر حاضر سٹاف کی رپورٹ مزید کارروائی کے لئے ڈی سی آفس لاہور میں ارسال کر دی ہے ۔

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10105

لاہور13 نومبر2019 ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا اور چیکنگ کے لئے دورے کیے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی سٹی تبریز مری کی زیر صدارت تحصیل سٹی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اے سی سٹی کو بریفنگ دی گئی ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مین مارکیٹ گلبرگ کیمپ کا دورہ کیا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے ڈیپارٹمنٹل الفتح سٹور پر بھی اچانک چھاپہ مارا ۔ ڈی سی کاؤنٹر پر فلکیسز آویزاں تھی، اے سی ماڈل نے خریداری پر آئے ہوئے لوگوں سے فیڈ بیک بھی لیا;46;

**********

ہینڈ آءوٹ نمبر10106

لاہور13 نومبر2019 ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔ آپریشن آرائیاں رائیونڈ میں کیا ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں ایم سی ایل نے حصہ لیا ۔ دوران تجاوزات آپریشن 04 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اورمین روڈ پر بلڈنگ میٹیریل ہونے پر 02 افراد کوگرفتار کیا گیا ۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ سرکار کار میں مداخلت پر 01 فرد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور02 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا ہے اورغیر قانونی طور پر بنے ہوئے پختہ تھڑوں کو مسمار کروا دیا گیا ہے ۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے کہا کہ تجاوزات پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ۔

*******
بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس

فیکس نمبر99214349

عمران مقبول (پی آر او)

 

ہینڈ آءوٹ نمبر10107

لاہور13 نومبر2019 ء:ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر شہر کے تمام بڑے نیشنل و ملٹی نیشنل سٹورز پر لگے پھلوں و سبزیو ں کے ڈی سی کاءونٹرز ختم کر دئیے گئے ہیں ۔ بڑے سٹوروں پر پھل و سبزی سرکاری ریٹ کے مطابق ہی فروخت کی جائے گی ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سرکاری ریٹ پر پھل و سبزی کی فروخت نہ کرنے والے بڑے سٹوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ دالوں ، بیسن ، چینی اور سرخ مرچوں کے کاءونٹرز بدستور قائم رہیں گے تاہم ان کا دورانیہ 07گھنٹے سے بڑھا کر چوبیس گھنٹے کر دیا گیاہے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ دالوں ، بیسن چینی اور سرخ مرچوں کے کاءونٹرزپر اشیاء کی کوالٹی کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں موجود بڑے سٹوروں پر احکامات کو فوری عمل درآمد کروائیں اوربڑے سٹوروں کی چیکنگ کی رپورٹ روزانہ ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے ۔

*******