Officer in Field For Price Checking 14.11.2019

Nov 14, 2019

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

پرائس کنٹرول کے حوالے سے چیکنگ کا عمل جاری.

اے سی رائیونڈ عدنان بدر کے تحصیل رائیونڈ میں دورے، کسانوں کو سستے داموں گندم کے بیج کی فراہمی پر مانگا منڈی میں اجلاس بھی منعقد. 

اے سی رائیونڈ عدنان بدر کے تحصیل رائیونڈ کے بڑے سٹوروں اور پرائس کنٹرول شکایت کیمپ کے دورے. 

اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا شیر شاہ کالونی میں پرائس کنٹرول شکایت کیمپ کا دورہ،

شکایت رجسٹر کو چیک کیا ، 30000 روپے کے جرمانے اب تک کئے جا چکے ہیں. (اے سی رائیونڈ عدنان بدر).

زہرہ مارٹ، میلوز سٹور ، الرحمت سٹور اور میگا سٹورز کی چیکنگ کی گئی.

گراں فروشی پر 40000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. (اے سی رائیونڈ عدنان بدر).

بڑے سٹوروں کو آئندہ کے لئے وارننگ جاری کردی گئی ہے.

اے سی رائیونڈ عدنان بدر کا کسانوں کے ساتھ مانگا منڈی میں اہم اجلاس بھی منعقد ہوا.

اجلاس میں کسانوں کو سستے داموں گندم کے بیج کی فراہمی پر بات چیت کی گئی.

گندم کے بیج کی قیمت 3900 ہے جبکہ کسانوں کو 2700 روپے میں گندم کا بیج فراہم کیا جائے گا، 1200 روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے.

اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے کسانوں میں گندم کے بیج کو تقسیم بھی کیا.

کسانوں نے ضلعی حکومت کے اس احسن قدم کو سراہا ہے. (اے سی رائیونڈ عدنان بدر).