Deputy Commissioner Lahore, 13.11.2019

Nov 13, 2019

ڈی سی لاہور /دورہ.

ڈی سی لاہور دانش افضال علی الصبح فیلڈ میں متحرک.

ڈی سی لاہور دانش افضال کا بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، اے سی سٹی ، اے سی ماڈل ٹاؤن ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، بادامی باغ سبزی منڈی انچارج  اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ.

انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم /کسانوں کے لئے مخصوص جگہ کے قیام کا جائزہ لیا.

ڈی سی لاہور نے منڈی میں کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا.

کسان پلیٹ فارم پر کوئی بھی کسان اپنی مرضی سے پھل و سبزی لا کر فروخت کر سکتا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈی سی لاہور نے منڈی میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.

سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس کو چیک کیا،

منڈی میں آڑھتیوں سے بات چیت کی ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. 

ڈی سی لاہور نے منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری اور شکایات رجسٹر کو بھی چیک کیا.

منڈی میں تجاوزات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو منڈی سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت.

منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے، ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت.