Anti Polio Drive 2026

انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے بریفنگ میں بتایا کہ تین دنوں میں 14 لاکھ میں سے 1329714 بچوں اور 10 لاکھ میں سے 915436 گھروں کی کوریج مکمل کی گئی ہے جبکہ 281 انکاری کیسز میں سے 250 کور کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے سات روزہ مہم میں فیلڈ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ اور سپروائزری جاری رہے گی۔