حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی خصوصى ریلیف اسکیم کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ 1 جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکل، چنگچی، رکشہ اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اس اسکیم کے اہل ہیں۔ موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز کو ایک ٹوکن پر ہفتوار 500 روپے جبکہ 800 سی سی گاڑی مالکان کو 100 روپے فی لیٹر بچت (ماہانہ 30 لیٹر پٹرول) فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ، گاڑی کا نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت SMS کریں اور پمپ جانے سے پہلے TOK لکھ کر 9771 سے ٹوکن حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے pmfuelrelief.pk پر وزٹ کریں۔