ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ تمام 6 امتحانی مراکز میں اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام حساس امتحانی مواد ایس او پیز کے تحت محفوظ طریقے سے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امتحانی مراکزی میں طلباء و طالبات کے لیے بہترین انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور امتحانی عمل کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔