PM Feul Scheme

شہریوں کو وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج کے ثمرات پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور فیلڈ میں متحرک ہے۔ گزشتہ رات 12 بجے سے شہر بھر کے تمام پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ اور مانیٹرنگ جاری ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کی ٹیمیں پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی اور پبلک فیسیلی ٹیشن ڈیسکس کا جائزہ لے رہی ہیں۔ انتظامیہ کی ان کڑی کارروائیوں کے نتیجے میں تمام پمپس پر سبسڈی والے نرخوں پر پٹرول کی فراہمی جاری ہے۔