وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محفوظ بسنت 2027 کے انعقاد اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی شہریوں سے حفاظتی اقدامات جلد از جلد مکمل کرنے کی اپیل۔ لاہور میں کوریئر کمپنیوں اور ٹرانسپورٹ سروسز کے ذریعے پتنگ بازی کے مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دیگر اضلاع یا صوبوں سے لاہور کی جانب غیر قانونی مواد منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوں گے اور سامان ضبط کر لیا جائے گا۔ غیر قانونی سپلائی چین کی روک تھام کے لیے راوی، ٹھوکر، شاہدرہ، بابو صابو اور سگیاں سمیت تمام اینٹری پوائنٹس پر پولیس، ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں 24/7 سخت چیکنگ کر رہی ہیں۔ شہری کسی بھی غیر قانونی ترسیل کی اطلاع یا شکایت کے لیے ڈی سی کنٹرول روم کے نمبر 03070002345 پر فوری رابطہ کریں۔