ضلع لاہور میں 12 تا 14 مارچ 2027 محفوظ بسنت منائی جائے گی۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے پتنگ اور ڈور کے واضح ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت صرف گڈا، پتنگ اور سوتی دھاگے کی ڈور پنے کی اجازت ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کیمیکل، دھاتی و تیز مانجھے والی ڈور، چرخیاں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ تمام شہری اور پتنگ ساز ان بسنت کے قواعد و ضوابط پر آئندہ بسنت کے ایام میں سختی سے عمل پیرا ہوں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ڈی سی کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر فوری اطلاع دیں۔