Heavy Rainfall 16-04-2019

Apr 16, 2019

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
فیکس نمبر99214349
عمران مقبول(پی آر او) 
ہینڈآؤٹ نمبر9191
لاہور17اپریل2019ء:ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے لارنس روڈ کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے شہر میں بارش کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔ نشیبی علاقوں سے نکاس آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی حضرات نے دورے کیے۔اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی نے قذافی کے علاقہ کا دورہ کیا۔انہوں نے نشیبی علاقوں میں جمع شدہ بارشی پانی کا جائزہ لیااوربارشی پانی کے نکاسی آب کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ واسا اہلکار فیلڈ میں ہیں اور پوری طرح متحرک ہیں۔اسی طرح اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے لارنس روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ لارنس روڈ کو کلئیر کروا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ شاہدمحبوب نے بھی رائیونڈ کا دورہ کیا۔ اے سی رائیونڈ نے کہا کہ واسا اور ایل سی ایل کی ٹیمیں بارشی پانی کو نکال رہی ہیں اورنکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اورسیوریج پوائنٹس کو صاف کروا دیا گیا ہے۔