Wheat Procurement 2019

 ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے گندم  خریداری کی تیاریوں کی ہدایت کر دی .

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں گندم خریداری  مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں.

گندم خریداری مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے.

گندم خریداری کا عمل 8 اپریل سے شروع ہو گا. 

اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر گندم خریداری آفیسرز ہوں گے.

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ملکر کام کریں گے.

8 اپریل سے 17 اپریل تک باردانہ کے لئے درخواستیں جمع کروائی جائیں گی.

صبح 8 سے شام 4 بجے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی.

گندم خریداری مراکز پر شیڈز، بیٹھنے کا انتظام، پانی اور پنکھوں کا انتظام بھی کیا جائے گا.

باردانہ کی تقسیم کا عمل 22 اپریل سے شروع ہو گا.

باردانہ کی تقسیم کو ہر صورت شفاف رکھا جائے گا. (ڈی سی لاہور صالحہ سعید