علامہ اقبال کے فکری افکار پر عمل میں ہی امت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے”
ڈاکٹر حضرت علامہ محمد اقبال کی درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں جشن خودی اقبال کانفرنس منعقد کرنا اور پیغام اقبال کو عام کرنے کا موقع ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں
ڈپٹی کمشنر سٹریٹجیک ریفارم یونٹ (ایس آر یو) اور لاہور سٹی آف لٹریچر کے زیر اہتمام جشن خودی تقریبات کے سلسلے میں اقبال کانفرنس منعقد کی گئی
شاعر مشرق کے پوتے منیب اقبال، وائس چانسلر جی سی یوپروفیسر عدنان مجید، اقبال شاہد، فہد کاظمی اور دیگر سکالرز نے کانفرنس میں حضرت علامہ اقبال کی شاعری اور تعلیمات پر شرکاء نے مفصل گفتگو کی۔
اقبال کانفرنس کے بعد آج شام شام اقبال محفل میں نامور گلوکار کلام اقبال بھی پڑھیں گے