Sudden Visit to School for improvement.

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں جدید نظامِ تعلیم اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں 

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک مارکیٹ، علامہ اقبال ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، سکول کی ابتر حالت پر پرنسپل کو وارننگ، سی ای او ایجوکیشن سے وضاحت طلب

کلاس رومز، سائنس لیبز، کیمپوٹر سیکشن، واٹر فلٹریشن پلانٹ، واش رومز میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد جلد از معاملات میں بہتری لانے کی ہدایت 

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری تبدیلی، پینے کا صاف پانی فوری مہیا کرنے کا حکم، بچوں کو سموگ سے متعلق آگاہی اوراحتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی