Polio Campaign (Starts From 21st Jan, 2019) in Lahore

Jan 17, 2019

ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور ای او سی پنجاب کی ٹیم کی خصوصی ملاقات.

ڈاکٹر راہول، ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری، حیا قاضی، ڈاکٹر حسن علی اور ڈاکٹر آصف نے ملاقات کی.

21 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے بارے میں بات چیت کی گئی.

پولیو ورکرز کی ٹریننگ، پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں، مائیکرو پلان کی پیچیدگیوں، یو سی ایم او کی پولیو مہم میں تعیناتی جیسے معاملات زیر بحث آئے.

ضلعی انتظامیہ لاہور اور دیگر محکمے پولیو مہم میں پوری جانفشانی سے کام کریں گے.

ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور سی ای او پنجاب کی ٹیم نے مسائل کی جو نشاندہی کی ہے اس پر پوری توجہ دی جائے گی.

پولیو ورکرز کی لاک بکس اور مائیکرو پلان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی.

پولیو مہم سے پہلے بھر پور انتظامات و اقدامات کئے جائیں گے.

لاہور شہر کی پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل بنائیں گے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید.

21 ضلعی انتظامیہ نے پچھلی پولیو مہم میں بھر پور کام کیا.

(جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں بھی بھرپور تعاون درکار ہے. (ڈاکٹر راہول ٹیم ڈبلیو ایچ او پنجاب