Corona Virus Activities

Mar 19, 2020

کورونا وائرس /ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کالا شاہ کاکو میں یو ای ٹی کیمپس میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم سنٹر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی.

سنٹر میں مختلف محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ہر تحصیل سے 02 نائب قاصد اور 05 ورکرز /ریونیو فیلڈ سٹاف کالا شاہ کاکو میں کورونا وائرس کے حوالے سے قائم سنٹر میں تعینات کر دئیے گئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ایل ڈبلیو ایم سی کے 03 سپر وائزر سمیت  30 سویپرز  سنٹر میں موجود رہیں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

پی ایچ اے کی جانب سے 03 سپروائزر سمیت 15 گارڈنرز کالا شاہ کاکو سنٹر میں تعینات کر دیئے گئے ہیں.

500 فلاورز سنٹر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لئے بھی لگائے جائیں گے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

سول ڈیفنس کے 02 سپروائزر سمیت 20 رضاکار سنٹر میں تعینات کئے گئے ہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام تعینات کردہ سٹاف کو سنٹر میں صبح 09 بجے پہنچنے کی ہدایت کر دی.

ڈیوٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

کورونا وائرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح متحرک ہے اور تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)