Corona Virus Activities

Mar 19, 2020

کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے.

کنٹرول روم میں مختلف محکموں(ایم سی ایل، پولیس اور ریسکیو) سے تعلق رکھنے والے ملازمین 03 شفٹس میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے.

پہلی شفٹ صبح 08 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 03 بجے تک، دوسری شفٹ دوپہر 03 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک، جبکہ تیسری شفٹ رات 10 بجے سے شروع ہو کر اگلی صبح 08 بجے تک جاری رہے گی.

پہلی شفٹ کے انچارج جی اے ٹو نعمان احمد ہوں گے، جبکہ ان کے ہمراہ ایم سی ایل کے ملازم میاں ارشد، پولیس کے طارق محمود، ریسکیو 1122 کے ملازم محسن اور نائب قاصد محمد اعظم ڈیوٹی سر انجام دیں گے.

دوسری شفٹ کے انچارج علامہ اقبال زون کے سب رجسٹرار شاہد ندیم ہوں گے، جبکہ ایم سی ایل کے ملازم محمد شاہد اور اسلم احمد، پولیس کے ملازم طارق محمود اور ریسکیو 1122 کے ملازم زوار حسین ڈیوٹی سر انجام دیں گے.

تیسری شفٹ کے انچارج لبھا مسیح ذیشان سب رجسٹرار شالیمار زون ہوں گے، جبکہ ان کے ہمراہ ایم سی ایل کے ملازم ندیم اور عمران یونس، پولیس کے ملازم امین یونس اور ریسکیو 1122 کے عرفان بسرا ڈیوٹی سر انجام دیں گے.

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا امجد فوکل پرسن ہوں گے جو کہ اوورآل کنٹرول روم کے انچارج ہوں گے.

تعینات کردہ ملازمین اپنی ڈیوٹی ٹائم میں کنٹرول روم میں موجود رہیں گے اور تب تک کنٹرول روم کو نہیں چھوڑیں گے جب تک دوسری شفٹ ڈیوٹی پر نہ آ جائے.

کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

کنٹرول روم سے تمام محکموں سے بہترین کوآرڈینیشن رکھی جائے گی. ڈی سی لاہور دانش افضال