DC Office Submissions

Mar 18, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10645
لاہور18مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا کورونا وائرس کے مریضوں کو 14 روز کے لئے علیحدہ رکھنے کا کام جاری ہے اوراس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور مانگا منڈی، کالا شاہ کا کو اور ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو 14 روزہ رکھنے کے لئے انتظامات کر چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نشتر پارک کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے نشتر پارک کمپلیکس میں کورونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کو رکھنے کے لئے جگہ کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے اور تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور نے سیکشن 144 پر سختی سے عمل درامد کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تمام کھلے تعلیمی اداروں، ٹیوشن سنٹرز کی انتظامیہ پر مقدمات کے فوری اندارج کروائے۔انہوں نے مون مارکیٹ، برکت مارکیٹ، سمن آباد اور وحدت روڑ پر ٹیوشن سنٹرز پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت کی۔لاری اڈوں پر کروونا وائرس کے حوالے سے تمام تر اقدامات لیے گئے ہیں۔سکائی وے ٹرمینل، فیصل موور،  نیازی ٹرمنیل اور دیگر کی بسوں کو دھویا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہینڈ واشنگ اور مسافروں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی او لاری اڈہ کو کروونا وائرس کے حوالے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔کامسٹ یونیورسٹی کے داخلہ سیکشن کو کھلا رکھنے پر کاروائی کی گئی۔انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔کاروائی اے سی رائے ونڈ عدنان رشید نے کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بھی ماڈل ٹاؤن برکت مارکیٹ میں تعلیمی اداروں کی چیکنگ کی۔اسی طرح اے سی کینٹ مرضیہ سیلم نے گلفرین نرسنگ کالج کے خلاف کاروائی کی۔نرسنگ کالج کھلا پایا گیا۔انہوں نے اس کو فوری طور پر خالی کروا دیاہے ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو منڈیوں میں دورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی سپلائی کو چیک کریں اورمنڈیوں میں ہینڈ واش کے لیے کاونٹرز کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کروونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کی مناسب آگاہی کو جاری رکھا جائے۔اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڑ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پھلوں و سبزیوں کی ڈیمانڈ و سپلائی نارمل ہے۔منڈی میں ہینڈ واش کے لیے کاونٹرز کا قیام کیا گیا ہے اورمنڈی میں بینرز و سٹیمرز سے مناسب آگاہی کی جا رہی ہے۔منڈی میں تجاوزات کرنے پر دو افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10646
لاہور18مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ہڈیارہ گاؤں میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے دوبارہ بڑی کاروائی کی اورگندے پانی سے اگائے جانے والے تربوز کو موقع پر تلف کروا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ہڈیارہ گاؤں میں 10 ایکڑ پر لگے تربوز کو تلف کر دیا گیا۔ اگائے جانے والے تربوز کو ہڈیارہ ڈرین کا پانی دیا جا رہا تھا۔ 20 ٹیوب ویلز کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ لالو، پڈانہ، کرملیاں اور دیوسانی گاؤں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 20 ٹیوب ویلز کو مسمار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور خفیہ اطلاع پر کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اے سی کینٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے ہیں 
********
ہینڈ آؤٹ نمبر10647
لاہور18مارچ2020ء: ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ آج پولیو مہم کا تیسرا روز ہے اورپولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اورپولیو مہم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی کارکردگی کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور یوسیز رہائشیوں سے پولیو ٹیموں کے بارے میں دریافت کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 19 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اورہر بار ہر پولیو مہم میں پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے لئے بہت لازمی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کو عمر بھر کی محرومی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
*********
ہینڈ آؤٹ نمبر10648
لاہور18مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 349 مقامات کو چیک کیا گیا اور44 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور75 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ14 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 03 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
*******
ہینڈ آؤٹ نمبر10649
لاہور18مارچ2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہورکا منی پٹرول یونٹس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کاروائیاں کیں۔تحصیل سٹی میں 03 غیر قانونی طور پر قائم ایل پی دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور2 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا گیا اورمقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔تحصیل کینٹ میں ڈی ایچ اے فیز 08 میں 01 منی پٹرول مشین کو ضبط کر لیا گیا اوردکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منی پٹرول یونٹس اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
********