Corona Virus Activities

Mar 18, 2020

ضلعی انتظامیہ لاہور /متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور کا کورونا وائرس کے مریضوں کو 14 روز کے لئے علیحدہ رکھنے کا کام جاری ہے.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور مانگا منڈی، کالا شاہ کا کو اور ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو 14 روزہ رکھنے کے لئے انتظامات کر چکی ہے. 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا نشتر پارک کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نشتر پارک کمپلیکس میں کورونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کو رکھنے کے لئے جگہ کا جائزہ لیا.

ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے اور تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).