Corona Virus Activities

Mar 17, 2020

کورونا وائرس/ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک. 

ضلعی انتظامیہ لاہور منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے میں متحرک.

کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے اپنی اپنی تحصیل میں کیں. 

تحصیل رائیونڈ میں سرویڈ فارمیسی کے مینجر احسان علی اور تحصیل کینٹ میں سی ایس ایچ فارمیسی نے ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی.

لیک سٹی میں واقع سرویڈ فارمیسی اور تحصیل کینٹ میں سی ایس ایچ فارمیسی پر کاروائیاں کی گئیں .

ہینڈ سینسٹائرز کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں. 

سرویڈ فارمیسی پر ہینڈ سنسٹائزر 1050 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ سینسٹائرز کی قیمت 630 روپے ہے.

سرویڈ فارمیسی اور سی ایس ایچ فارمیسی کے مینجر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے. 

سی ایس ایچ فارمیسی کو سیل بھی کروا دیا گیا ہے.

منافع خوری کی ہرگز اجازت نہ ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

منافع خوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)