Visits

کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن سیف انجم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی سی لاہور دانش افضال کا کالا شاہ کاکو کا دورہ.

ڈی سی شیخوپورہ سدرہ یونس اور ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین، اے ڈی سی جی لاہور صفدر ورک ، اے سی فیروز والہ، سی ای او ہیلتھ لاہور اور دیگر اداروں کے افسران بھی ہمراہ.

افسران نے جی سی یونیورسٹی، یو ای ٹی یونیورسٹی، ہیلتھ سائنسز اور جوڈیشل کمپلیکس کے کیمپسز کا دورہ کیا.

دورہ کا مقصد کروونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو 14 دن علیحدہ رکھنے کے لیے جگہ کا چناؤ ہے.

جی سی یونیورسٹی اور یو ای ٹی یونیورسٹی کے کیمپسز کروونا کے مریضوں کو رکھنے کے لیے مناسب جگہ ہے.

کالا شاہ کاکو لاہور اور شیخوپورہ کے آبادیوں سے ہٹ کر ہے.

ضلعی انتظامیہ لاہور مانگا منڈی  میں بھی ایک کالج کی جگہ کا چناو کر چکی ہے.

دونوں مقامات پر مریضوں کو14 دن  رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں.