DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10633

لاہور16مارچ2020ء:لاہور میں آج انسدادِ پولیو مہم کا پہلا دن تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے یو سی 78 پٹیالہ ہاؤس کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور یو سی مکینوں سے پولیو ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ٹیلی شیٹ، فنگر مارکنگ، مسڈ ہاؤسز، لاکڈ ہاؤسز، زیرو ہاؤسز کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے پولیو ٹیموں کو مسڈ ہاؤسز، زیرو ہاؤسز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں بچوں کو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں اور کہا کہ شہری اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر پولیو مہم میں والدین اگر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے رہے تو پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 94 شادمان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے دورہ کیا۔انہوں نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو بچوں کے قطرے پلائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے یو سی 28 ٹیم نمبر 13 کا دورہ کیا اورکارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 122 کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 125 کا دورہ کیا اور پولیو انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 5 کا دورہ کیا اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 40 ٹیم نمبر 13 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔افسران نے پولیو مہم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹیلی شیٹ، فنگر مارکنگ، لاکڈ ہاؤسز، زیرو ہاؤسز کو چیک کیا اورگھر گھر جا کر یو سیز مکینوں سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹیمیں مسڈ ایریاز پر خصوصی فوکس کریں۔افسران نے شہریوں سے بھی کہا کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر10634

لاہور16مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات گئے تک فیلڈ میں مصروف رہے اور میرج ہالز، فارم ہاؤسز کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے لکھو گی کا دورہ کیا اور جہاں پر فیضان حبیب فارم ہاؤس میں شادی کا فنکشن جاری تھا۔اے سی کینٹ نے کہا کہ شادی کے فنکشن کو رکوایا گیا اور فارم ہاؤس کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے ایکس 2 ریسٹورنٹ کو گلبرگ میں سیل کروا دیا۔ایکس 2 ریسٹورنٹ کو برتھ ڈے ایونٹ منعقد کرنے پر سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ برتھ ڈے ایونٹ میں 02 دن قبل دبئی سے سفر کر کے آنے والے کپل کی شرکت تھی۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کپل کو فوری ڈی ڈی ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں سکریننگ کے لئے سروسز ہسپتال بھیج دیا.۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے طارق میرج ہال کو ساندہ روڈ پر سیل کر دیا، لال دین کیٹرنگ شادی ہال کو ٹھوکر نیاز بیگ پر سیل کر دیا اورتمام کیٹرنگ میٹریل ضبط کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے شامکے بھٹیاں میں جاری فنکشن کو بند کروایا اور فوری طور پر ٹینٹس کو ہٹا دیا گیا۔ اوپن ایریا میں فنکشن نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ جیا بھگا میں بھی جاری فنکشن کو رکوایا گیا ہے  اور خلاف ورزی پر 01 شخص کو گرفتار بھی کروایا۔ شہباز فارم ہاؤس کو ویلینشیا میں سیل کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے موسی پیلس کو بھوگیوال روڈ اور نگینہ مارکی کو بھوگیوال روڈ پر سیل کر دیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہے اور میرج ہالز کی چیکنگ کو یقینی بنانے میں مصروف رہے۔

ہینڈ آؤٹ نمبر10635

لاہور16مارچ2020ء:اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برلٹز لینگویج انسٹی ٹیوشن برکت مارکیٹ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو برلٹز لینگویج انسٹی ٹیوشن کے کھلے ہونے کی اطلاع ملی۔انہوں نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوشن کو بند کروایا اور ہونے والے امتحانات کو ملتوی کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یونیورسٹی آف لاہور رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹاف کو میٹنگ کے لئے طلب کیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کرتے ہوئے فوری یونیورسٹی کو خالی کرنے کا کہا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کے حوالے سے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر10636

لاہور16مارچ2020ء:ڈی س لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ہڈیارہ اور روحی نالہ میں کاروائیوں کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے اب موضع ٹھوکر نیاز بیگ میں بڑی کاروائی کی۔موضع ٹھوکر نیاز بیگ  میں 92 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔شلجم، بند گوبھی، پھول گوبھی کی سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا۔موضع نیاز بیگ پر 05 ٹیوب ویلز کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور خفیہ اطلاع پر کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے موضع نیاز بیگ پر کاروائی کی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے ہیں۔

ہینڈ آؤٹ نمبر10637

لاہور16مارچ2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کی مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کی۔لوہاری مارکیٹ میں مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری موقع پر پہنچے۔200 روپے کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے موقع پر پہنچ کر 01 شخص کو گرفتار کروایا اورماسکس کو ضبط کر لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔