Polio Campaign

Mar 16, 2020

انسدادِ پولیو مہم.

لاہور میں آج انسدادِ پولیو مہم کا پہلا دن ہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا یو سی 94 شادمان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے دورہ، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو بچوں کے قطرے پلائے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کا یو سی 28 ٹیم نمبر 13 کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. 

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا یو سی 122 کا دورہ، پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا. 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا یو سی 125 کا دورہ، پولیو انتظامات کا جائزہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کا لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 5 کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا یو سی 40 ٹیم نمبر 13 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ. 

افسران نے پولیو مہم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا.

ٹیلی شیٹ، فنگر مارکنگ، لاکڈ ہاؤسز، زیرو ہاؤسز کو چیک کیا.

گھر گھر جا کر یو سیز مکینوں سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا.

پولیو ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی.

ٹیمیں مسڈ ایریاز پر خصوصی فوکس کریں. 

شہریوں سے بھی کہا کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں.