سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں

ضلعی انتظامیہ لاہور کی  سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

ہڈیارہ اور روحی نالہ میں کاروائیوں کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور کی اب موضع ٹھوکر نیاز بیگ میں بڑی کاروائی.

موضع ٹھوکر نیاز بیگ  میں 92 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا.

شلجم، بند گوبھی، پھول گوبھی کی سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا.

موضع نیاز بیگ پر 05 ٹیوب ویلز کو بھی مسمار کر دیا گیا. 

ضلعی انتظامیہ لاہور خفیہ اطلاع پر کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے موضع نیاز بیگ پر کاروائی کی.

ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے. (اے سی سٹی). 

ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے ہیں .(ڈی سی لاہور دانش افضال)