Corona Virus Activites

کورونا وائرس / ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا برلٹز لینگویج انسٹی ٹیوشن برکت مارکیٹ کا دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو برلٹز لینگویج انسٹی ٹیوشن کے کھلے ہونے کی اطلاع ملی. 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوشن کو بند کروایا اور ہونے والے امتحانات کو ملتوی کروایا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا یونیورسٹی آف لاہور رائیونڈ کا دورہ.

یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹاف کو میٹنگ کے لئے طلب کیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کرتے ہوئے فوری یونیورسٹی کو خالی کرنے کا کہا.

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کے حوالے سے سکولز، کالجز اعر یونیورسٹیوں کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)