پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات گئے تک فیلڈ میں مصروف رہے

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران رات گئے تک فیلڈ میں مصروف رہے، میرج ہالز، فارم ہاؤسز کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا.(ڈی سی لاہور دانش افضال)

ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے لکھو گی کا دورہ کیا، جہاں پر فیضان حبیب فارم ہاؤس میں شادی کا فنکشن جاری تھا.

شادی کے فنکشن کو رکوایا گیا اور فارم ہاؤس کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا.(اے سی کینٹ).

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائی کرتے ہوئے ایکس 2 ریسٹورنٹ کو گلبرگ میں سیل کروا دیا.

ایکس 2 ریسٹورنٹ کو برتھ ڈے ایونٹ منعقد کرنے پر سیل کیا گیا،  برتھ ڈے ایونٹ میں 02 دن قبل دبئی سے سفر کر کے آنے والے کپل کی شرکت تھی.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کپل کو فوری ڈی ڈی ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں سکریننگ کے لئے سروسز ہسپتال بھیج دیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے طارق میرج ہال کو ساندہ روڈ پر سیل کر دیا، لال دین کیٹرنگ شادی ہال کو ٹھوکر نیاز بیگ پر سیل کر دیا. تمام کیٹرنگ میٹریل ضبط کر لیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے شامکے بھٹیاں میں جاری فنکشن کو بند کروایا اور فوری طور پر ٹینٹس کو ہٹا دیا گیا. اوپن ایریا میں فنکشن نہ کرنے کی ہدایت بھی کی.

جیا بھگا میں بھی جاری فنکشن کو رکوایا گیا، خلاف ورزی پر 01 شخص کو گرفتار بھی کروایا، شہباز فارم ہاؤس کو ویلینشیا میں سیل کر دیا گیا ، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا. (اے سی رائیونڈ) 

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے موسی پیلس کو بھوگیوال روڈ اور نگینہ مارکی کو بھوگیوال روڈ پر سیل کر دیا.

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک، فیلڈ میں موجود اور میرج ہالز کی چیکنگ کو یقینی بنانے میں مصروف رہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).