ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز رات کے اوقات میں بھی متحرک.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز رات کے اوقات میں بھی متحرک.

میرج ہالز کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے حسنین میرج ہال، سکھ چین جیم کلب، اوپن پلاٹ پر جاری فنکشن بلاک 15 ٹاؤن شپ کو سیل کروا دیا، کھانے کو ضبط کر لیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے فارم ہاؤس میاں منشاء جاتی امراء روڈ پر جاری شادی کے فنکشن میں ڈانس کو رکوایا، 02 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ساؤنڈ سسٹم کو ضبط کر لیا گیا.

عثمان فارم ہاؤس کو بھی سیل کر دیا گیا ، کھانا ضبط کر لیا گیا. (اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید) 

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے جاری شادی کے فنکشن کو والٹن روڈ، لاہور ڈریم بینکوئیٹ ہال، سنجوگ مارکی، السراج ہال اور الفتح شادی ہال کو سیل کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تاج غازی میرج ہال کو سیل کر دیا.

کورونا وائرس کے حوالے سے کھلے میرج ہالز کی چیکنگ جاری رہے ہے اور ان کو فوری بند کروایا جا رہا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور میرج ہالز، مارکیز،. فارم ہاؤس کو چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).