Highlights

Mar 13, 2020

شہر میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

پنجاب حکومت کی طرف سے اسکولوں میں نئے کلاس رومز، آئی ٹی رومز، لائبریری رومز، نئے اسکولوں کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا.

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 273 اسکیموں اور کمیونٹی پروگرام کی 79 اسکیموں پر کام جاری ہے.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیرصدارت ترقیاتی اسکیموں کا اہم اجلاس. 

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی ای اوایجوکیشن، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی.

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فرحان رشید کی ڈی سی لاہور کو مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے تفضیلی بریفنگ.

32 ملین کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کی تعمیر کا کام جاری ہے. 

بلڈنگ سٹرکچر اور پلاسٹر کا کام مکمل کر دیا گیا ہے. 

گورنمنٹ بوالز ہائی سکول  ٹاؤن شب میں لائبریری کی تعمیر کا کام 19 لاکھ کے فنڈ سے جاری ہے.

گرلز سکول ٹاؤن شپ میں 19لاکھ روپے کے فنڈز سے لائبریری کاکام جاری ہے.

جونیئر ماڈل سکول سمن آباد میں 20 لاکھ روپے سے لائبریری کی تعمیر کاکام جاری ہے.

شہر کے پرائمری سکولوں میں ای سی ای رومز کے لیے 27 لاکھ روپے کے فنڈز سے کام جاری ہے.

ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ایک کڑور روپے کی لاگت سے آئی ٹی روم کے سامان کے لیے ٹکینکل ممبرز کی رپورٹ کا انتظار ہے. 

44 لاکھ روپے کی لاگت سے ایلمنٹری سکول میں آئی ٹی روم کے سامان کے لیے ممبرز کی رپورٹ کا انتظار ہے.

30 لاکھ روپے کی لاگت سے ہرپلکے سکول میں دو کلاس رومز کی تعمیر کا کام جاری ہے.

ہنجروال سکول میں ساڑھے تیرہ لاکھ روپے کی لاگت سے واش رومز، اور پینے کے پانی کی سہولت پر کام جاری ہے.

42 لاکھ روپے کی لاگت سے گرین ٹاون سکول کی چار دیواری کی تعمیر، ٹف ٹایلز کا کام جاری ہے.

سمن آباد ہائی سکول میں سہولیات کے فقدان کو 19 لاکھ روپے کی لاگت سے پورا کیا جا رہا ہے.

ایک کڑور روپے کی لاگت سے وحدت رور سکول کا امتحانی سنڑ، اور آئی ٹی روم کی تعمیر کا کام جاری ہے.

98 لاکھ روپے کی لاگت سے سندر ایلمنٹری سکول کی آپ گریڈیشن کا کام جاری ہے. کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 79 اسکیموں پر 98 فی صد کام مکمل کر دیا گیا ہے.

پی ایم ایس سی کی 273 اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا کام جاری ہے.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی تمام کاموں میں اعلی میٹیریل کے استعمال کی ہدایت.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو تمام سائٹس کو خود وزٹ کرنے کی ہدایت.