لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے.

انسدادِ تجاوزات کا مقصد تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہے.

تجاوزات کے خاتمے کیلئے ٹیمیں اپنی اپنی تحصیلوں میں آپریشن کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال) 

20 ریڑھیوں، 15 کاؤنٹرز ، 09 سلنڈروں کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ تقریباً 10 تھڑوں کو بھی مسمار کر دیا گیا . 

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے شاہدرہ کے علاقے نزد بلال پارک میں گھروں کے باہر بنے ہوئے تھڑوں کو مسمار کروا دیا، 12 فٹ چوڑی گلی تھی جو کہ تجاوزات کے باعث صرف 06 فٹ رہ گئی تھی. 

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے اپوزیٹ غیر قانونی طور پر قائم بازار کو ختم کروایا، کاروائی میں شالامار زون اور پولیس نے حصہ لیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تبلیغی اجتماع روٹ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروایا.

تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تجاوزات پھیلانے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

تجاوزات پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرنے کی بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).