Highlights

Mar 13, 2020

ضلعی انتظامیہ لاہور کی  سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

ہڈیارہ اور ٹھوکر نیاز بیگ میں کاروائیوں کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور کی اب روحی نالہ اور موضع خود پورہ تحصیل رائیونڈ میں بڑی کاروائی.

موضع خود پورہ تحصیل رائیونڈ میں 08 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا.

کدو کی سبزی کو سیوریج کے پانی دیا جا رہا تھا.

روحی نالہ گجومتہ پر 02 ٹیوب ویلز کو مسمار کر دیا گیا. 

ضلعی انتظامیہ لاہور خفیہ اطلاع پر کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے. 

اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی سربراہی میں ٹیموں نے خودپورہ رائیونڈ اور روحی نالہ گجو متی پر کاروائیاں کیں.

ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے ہیں .(ڈی سی لاہور دانش افضال)