Highlights

Mar 12, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور سڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.

مجموعی طور پر 06 لوگوں کو گرفتار کروایا گیا جن میں 02 میل جبکہ 04 فیمیل شامل ہیں.

کاروائیاں جعفری پل اور شاہدرہ کے علاقے میں کی گئیں.

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کرتے ہوئے 02 افراد کو جعفری پل کینال بینک روڈ سے گرفتار کروایا، ایف آئی آر کا اندراج.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے 04 خواتین کو شاہدرہ کے علاقے سے گرفتار کروایا، شاہدرہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا.

144 سکیشن کے تحت چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں پر پابندی عائد ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

سڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

خراب ماحول اور حادثات کا سبب بننے کے باعث چیل اور صدقہ کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)