Action against Patrol Pumps and Encroachment

Mar 12, 2020

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پٹرول پمپس اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ پی ایس او پٹرول پمپ  اور اٹک پٹرول پمپ کی گرجا روڈ پر چیکنگ.

دونوں پٹرول پمپس کے نوزلز کو سیل کردیا گیا، فی کم لٹر کم پیمانہ ہونے پر سیل کیا گیا.

عزیز بھٹی زون، جوڑےپل

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی جلو موڑ انجمن تاجروں سے ملاقات، تجاوزات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال، انجمن تاجران نے جلو موڑ سروس لین سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا. 

 اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی رائیونڈ مرکز تبلیغی اجتماع کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن.

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی جوڑے پل اور عزیز بھٹی زون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری.

افسران نے کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا.

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور فی لٹر کم پیمانہ والے پٹرول پمپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)