Over charging of Fruits and Vegetables

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور اوورچارجنگ کے خلاف متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی جلال سنز پر بڑی کاروائی.

جلال سنز کو اوورچارجنگ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا.

کاروائی ڈی ایچ اے فیز 5 میں کی گئی.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا بھی دورہ.

کاچھا منڈی میں اوورچارجنگ کا جائزہ لیا گیا.

سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹس کا جائزہ لیا گیا.

سبزیوں اور پھلوں کے معیار، دستیابی ، کوالٹی ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور تجاوزات کا بھی جائزہ لیا.

منڈی میں کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کی مقدار کو بھی چیک کیا گیا.

سبزی و فروٹ منڈیوں میں اوورچارجنگ کی ہرگز اجازت نہ ہے، سخت سے سخت کریک ڈاؤن کریں، ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت.

صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).