سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے پر ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک، کاروائیاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے.

سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے پر ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک، کاروائیاں تیزی سے  جاری رکھے ہوئے ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ضلعی انتظامیہ لاہور کی ہڈیارہ ڈرین کےسیوریج والے پانی سے سبزیاں آگانے پر سخت کارروائی. 

اسٹنٹ کمشنر کینٹ مرصیہ سیلم ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا.

ہڈیارہ گاؤں میں 03 ایکڑ زمین پر لگی سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا.

گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے موقع پر تلف کر دیا گیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

ہڈیارہ ڈرین پر لگے 05 ٹیوب ویل کو پکڑ لیا گیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال)

 ٹیوب ویلز کو مسمار کروا دیا گیا.( ڈی سی لاہور دانش افضال). 

لاہور کے تمام اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود اور خفیہ طور پر ملنے والی اطلاعات پر گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو موقع پر تلف کروا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).