DC Office Submissions

Mar 11, 2020

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10610
لاہور11 مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے رائے ونڈ اجتماع پر کروونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کروونا وائرس کی سکریننگ کے لیے خصوصی کیمپس قائم کیے ہیں اوراجتماع میں آنے والے افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجتماع میں شرکت کرنے والے غیر ملکی افراد کی سکریننگ کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ نے ڈی سی لاہور کو تفضیلی بریفنگ بھی دی۔
********