DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10606

لاہور11 مارچ2020ء:ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے پر ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے اور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہڈیارہ ڈرین کے سیوریج والے پانی سے سبزیاں آگانے پر دوبارہ (سیکنڈ فیز) سخت کارروائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سیلم، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ہڈیارہ گاؤں میں 02 ایکڑ زمین پر لگی پالک کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گندے پانی سے اگائی جانے والی پالک کو موقع پر تلف کر دیا گیا ہے اورہڈیارہ ڈرین پر لگے 08 ٹیوب ویل کو پکڑ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز کو مسمار کروا دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور سبزیوں کو دئیے جانے والے پانی کو  بذات خود چیک کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں ہڈیارہ میں کارروائی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ پر بڑی کاروائی کی اور32 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا۔گوبھی، پالک، شلجعم اور بند گوبھی کو سیوریج کے پانی دیا جا رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے خفیہ اطلاع پر فوری کاروائی کی۔اے سی سٹی کی سربراہی میں ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ میں ریڈ کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیاہے۔کاشت کاروں کے خلاف مقدمہ کا اندارج کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے دیہی علاقوں کے پٹواریوں کو سبزیوں کو دئیے جانے والے پانی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10607

لاہور11 مارچ2020ء: ڈی سی لاہور دانش افضال نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 16 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جواب طلبی کر لی۔یکم مارچ 2020 تا 07 مارچ 2020 تک ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر جواب طلبی کر لی گئی۔ڈی سی لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے اپنے علاقوں میں اتوار بازاروں اور مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھیں تھیں۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نائب تحصیلدار سٹی لاہور حسیب احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد سرویہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راحیلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علیم مححی الدین، سب رجسٹرار ظہور حسین، سب رجسٹرار داتا گنج بخش زون عثمان بخاری، نائب تحصیلدار شالیمار رانا محمد ندیم شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف جنجوعہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن رانا محمد عثمان، ایس ڈی او واسا گلبرگ محمد کاشف، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رائیونڈ تنویر خالد، تحصیلدار شالیمار عمران صفدر، تحصیلدار شالیمار محمد منیر شامل ہیں۔ نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد اور ویٹرنری آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ نسیم شامل ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے تین دن کے اندر اندر جواب طلبی کر لی 
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10608

لاہور11 مارچ2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال387 مقامات کو چیک کیا گیا اور39 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور01لاکھ 52 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ10 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ04 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10609

لاہور11 مارچ2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات  پرضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہیں۔تحصیل سٹی میں کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لئے شادی ہالز اور مارکیز کے باہر پینا فلیکسز، سٹینڈیز نصب کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی پینا فلیکسز اور سٹینڈیز کو نصب کرنے کا عمل جاری ہے۔کورونا وائرس کے سلسلے میں ہاتھ دھونے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے ایک ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ہینڈ واش جل(gel), سینسٹائرز اور ٹشو پیپرز وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اجتماع مرکز میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا دورہ بھی کیا، کیمپ میں سکریننگ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔