Price Control Magistrates

Mar 11, 2020

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس /ناقص کارکردگی. 

ڈی سی لاہور دانش افضال نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 16 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جواب طلبی کر لی.

یکم مارچ 2020 تا 07 مارچ 2020 تک ڈیوٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر جواب طلبی کر لی گئی. 

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے اپنے علاقوں میں اتوار بازاروں اور مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھیں تھیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں نائب تحصیلدار سٹی لاہور حسیب احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد سرویہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راحیلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علیم مححی الدین، سب رجسٹرار ظہور حسین، سب رجسٹرار داتا گنج بخش زون عثمان بخاری، نائب تحصیلدار شالیمار رانا محمد ندیم شامل ہیں.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف جنجوعہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن رانا محمد عثمان، ایس ڈی او واسا گلبرگ محمد کاشف، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رائیونڈ تنویر خالد، تحصیلدار شالیمار عمران صفدر، تحصیلدار شالیمار محمد منیر شامل ہیں.

 نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد اور ویٹرنری آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ نسیم شامل ہیں.(ڈی سی لاہور دانش افضال).

تین دن کے اندر اندر جواب طلبی کر لی گئی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).