Corona Virus Activities

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک.

تحصیل سٹی میں کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لئے شادی ہالز اور مارکیز کے باہر پینا فلیکسز، سٹینڈیز نصب کر دی گئی ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی پینا فلیکسز اور سٹینڈیز کو نصب کرنے کا عمل جاری.

کورونا وائرس کے سلسلے میں ہاتھ دھونے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے ایک ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ہینڈ واش جل( gel), سینسٹائرز اور ٹشو پیپرز وغیرہ شامل ہیں.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اجتماع مرکز میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا دورہ بھی کیا، کیمپ میں سکریننگ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا.

ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).