Highlights

Mar 10, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری.

مجموعی طور پر 13 افراد کو حراست میں لیا گیا، مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا. (ڈی سی لاہور دانش افضال) 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی مادر ملت روڈ پر کاروائی، 02 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی کینال بینک روڈ پر کاروائی، 01 شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی سگیاں پل اور سبزہ زار میں کاروائی، 09 افراد کو گرفتار کر لیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی ڈی بلاک سبزہ زار میں کاروائی، 01 شخص کو حراست میں لے لیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا.

افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)