ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک

 پنجاب حکومت کی ہدایات / ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک.

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈی سی لاہور دانش افضال کے ہنگامی دورے. 

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈی سی لاہور دانش افضال اور اسسٹنٹ کمشنرز کے کورونا وائرس کے انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورے. 

کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی لاہور دانش افضال کا واہگہ بارڈر کا دورہ، اے سی شالیمار مہدی مالوف بھی ہمراہ.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے واہگہ بارڈر پر کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کاؤنٹر کا جائزہ لیا. کاؤنٹر میں سہولیات کو چیک کیا.

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈی سی لاہور دانش افضال کا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مانگا منڈی کا بھی دورہ ، زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا.

گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں کورونا وائرس مریضوں کے لئے ایک کمرہ مختص کر دیا گیا اسکا جائزہ لیا گیا.

گورنمنٹ کالج برائے خواتین مانگا منڈی میں وزٹ کا مقصد مشکوک کورونا وائرس مریضوں کو مختص کردہ کمرہ میں 14 دن کے لئے رکھا جائے گا، کوئی علامات ظاہر نہ ہونے پر واپس گھروں میں بھیج دیا جائے گا.

ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح سے متحرک ہے، سکریننگ کے ساتھ ساتھ اہم شاہراہوں اور مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی جاری ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال). 

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی یو سی 52 میں کورونا وائرس کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا، اساتذہ، طلبا، سول سوسائٹی اور امام مسجد کی شرکت، واک کا مقصد عوام الناس کو کورونا وائرس کے سلسلے میں مکمل آگاہی دینا تھا. (اے سی شالیمار مہدی مالوف). 

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ اجتماع کے اندر سکریننگ کیمپ بھی لگا دیا، سکریننگ کیمپ کا مقصد مختلف مقامات سے آئے ہوئے لوگوں کی سکریننگ کرنا ہے.

تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).