Highlights

Mar 10, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی انسداد تجاوزات کے خلاف کنال روڈ پر آپریشن.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی مصری شاہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی رائیونڈ اجتماع سائٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن.

اے سی شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی جلو موڑ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن.

افسران نے عارضی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروایا.

سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا.

سلنڈروں کو تحویل میں لے لیا گیا. 

آپریشن کا مقصد تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور انسدادِ تجاوزات  کو کامیاب بنانے کے لئے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال)