DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10597

لاہور09 مارچ2020ء: پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور نے آج بھی سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو اُگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہنجروال کے علاقہ میں نالے کے آلودہ پانی سے کاشت کی گی15ایکڑ پر محیط سبزیوں کو تلف کر دیا۔مقامی کاشت کار دریائے راوی میں جانے والے گندے نالے کے آلودہ اور زہریلے پانی سے سبزیوں،گوبھی،بند گوبھی،پالک اور شلجم کو کاشت کر رکھا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو گندے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں،فصلوں کوٹریس کرنے کی ہدایت کی۔آج ضلعی انتظامیہ کواس کی اطلاع ملی تو مربوط ایکشن لیا گیا۔کمشنرلاہور سیف انجم،ڈی سی لاہور دانش افضال،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن خود موقع پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں 15ایکڑ پر محیط لگائی گئی مذکورہ بالہ سبزیوں کوتلف کروایا اور کاشت کاروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ 15 ایکڑ زمین سے ملحقہ نالہ میں موجود سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ سیوریج کا پانی گندا ہونے کے ساتھ اس میں انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکل بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے سبزیاں و فضلیں کاشت کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔کمشنرلاہور نے کہا کہ سیوریج کے پانی فصلو ں کی کاشت کی تدارک کے لیے مستقل بنیادوں کاروائیاں جاری رہینگی اورجب تک کسان ٹیوب ویل نہیں لگائے گا وہ کاشت نہیں کر سکتا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے لکہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کر رہی ہیں اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں لگائی جانے سبزیوں کی کاشت کے پانی و سورس کو چیک کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ عرفان میمن نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کاروائی کی جارہی ہے اورفود اتھارٹی کی ٹیمیں بھی سبزیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں 
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10598

لاہور09 مارچ2020ء: پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کاایکسئین واسا اور ایس ڈی او کے ہمراہ این اے 126 واسا سائٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ طیب مسجد روڈ اور رشید گلی گلشن راوی میں 29 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام ہو رہا ہے اورصدیقی گلی اور محلہ فضل گنج سمن آباد میٹرو اسٹیشن گلشن راوی سب ڈویژن میں 43 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔اسی طرح ایچ بلاک پی این ٹی کالونی، سمن آباد مین ملتان روڈ اور گلی نمبر 10 شام نگر اتحاد کیٹرنگ اور لنک سٹریٹس یو سی 76 اسلام پورہ سب ڈویژن میں 72 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری  ہے۔انہوں نے میٹریل، کام کی رفتار اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ٹھیکیدار اور واسا افسران کو معیاری میٹریل اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات کیں۔اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کا خاص خیال، اور عوام الناس کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اس لیے خصوصی توجہ دی جائے۔*

ہینڈ آؤٹ نمبر10599

لاہور09 مارچ2020ء: پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے محمود فارمیسی ڈیفنس ایچ بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے پر محمود فارمیسی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی نگرانی میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد عوام الناس کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ آگاہی دینا تھا۔اسسٹنٹ رائیونڈ عدنان رشید نے کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لئے رائیونڈ اجتماع کے اندر اور باہر سڑک پر بھی سٹیمرز اور بینرز لگوا دئیے۔انہوں نے کہا کہ بینرز اور سٹیمرز کا مقصد اجتماع میں شرکت کرنے والے شرکاء کو کورونا وائرس سے مکمل آگاہی دینا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ان مقامات پر زیادہ فوکس کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جہاں عوام الناس کا زیادہ آنا جانا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کورونا وائرس کے سلسلے میں متحرک ہیں اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ مکمل آگاہی بھی دے رہے ہیں.
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10600

لاہور09 مارچ2020ء: ضلعی انتظامیہ لاہور کی سڑک کنارے چیل اور صدقے کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کاروائیاں کیں۔کاروائیاں سگیاں پل اور نواں کوٹ میں کی گئیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 02 افراد کو حراست میں لے لیا گیا  اورحراست میں لئے گئے افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 144 سیکشن کے تحت چیل اور صدقے کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پابندی عائد کر رکھی ہے۔