Highlights

Mar 09, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متحرک.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کا ایکسئین واسا اور ایس ڈی او کے ہمراہ این اے 126 واسا سائٹس کا دورہ.

جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. 

طیب مسجد روڈ اور رشید گلی  گلشن راوی میں 29 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام ہو رہا ہے.

صدیقی گلی اور محلہ فضل گنج سمن آباد میٹرو اسٹیشن گلشن راوی سب ڈویژن میں 43 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے. 

ایچ بلاک پی این ٹی کالونی، سمن آباد مین ملتان روڈ اور گلی نمبر 10 شام نگر اتحاد کیٹرنگ اور لنک سٹریٹس یو سی 76 اسلام پورہ سب ڈویژن میں 72 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری  ہے.

میٹریل، کام کی رفتار اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.

کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، ہدایت. 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ٹھیکیدار اور واسا افسران کو معیاری میٹریل اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات کر دیں.

پیدل چلنے والوں کا خاص خیال، اور عوام الناس کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، اس پر خصوصی توجہ دی جائے. (اے ڈی سی فنانس).