Highlights

Mar 09, 2020

پنجاب حکومت کی سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے کے خلاف مہم . 

ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے پر بڑی کاروائی.

ہنجروال کے علاقہ میں 15 ایکڑز پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا

گوبھی،. بند گوبھی،. شلجم اور پالک کی سبزیوں کو تلف کیا گیا.

کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال ، ڈی جی فوڈ عرفان میمن نے اپنی موجودگی میں کاروائی کروائی.

15 ایکڑ زمین سے ملحقہ نالہ میں موجود سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی تھیں.

سیوریج کا پانی گندا ہونے کے ساتھ اس میں انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکل بھی ہوتے ہیں. کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم

گندے پانی سے سبزیاں و فضلیں کاشت کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے.

 سیوریج کے پانی سے فضلوں کی کاشت کی تدارک کے لیے مستقل بنیادوں کاروائیاں جاری رہینگی.

جب تک کسان ٹیوب ویل نہیں لگائے گا وہ کاشت نہیں کر سکتا. کمشنر لاہور

ضلعی انتظامیہ لاہور روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کر رہی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال

تمام اسٹنٹ کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں لگائی جانے سبزیوں کی کاشت کے پانی و سورس کو چیک کر رہے ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال

محکمہ فوڈ کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کاروائی کی جارہی ہے. ڈی جی فوڈ.

فود اتھارٹی کی ٹیمیں بھی سبزیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں. ڈی جی فوڈ عرفان میمن