پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے خلاف متحرک.

پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے خلاف متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی محمود فارمیسی ڈیفنس ایچ بلاک میں کاروائی، ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے پر محمود فارمیسی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج.

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی نگرانی میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک کا مقصد عوام الناس کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ آگاہی دینا تھا.

اسسٹنٹ رائیونڈ عدنان رشید نے کورونا وائرس سے آگاہی دینے کے لئے رائیونڈ اجتماع کے اندر  اور باہر سڑک پر بھی سٹیمرز اور بینرز لگوا دئیے.

بینرز اور سٹیمرز کا مقصد اجتماع میں شرکت کرنے والے شرکاء کو کورونا وائرس سے مکمل آگاہی دینا ہے.

ڈی سی لاہور دانش افضال نے ان مقامات پر زیادہ فوکس کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جہاں عوام الناس کا زیادہ آنا جانا ہے.

اسسٹنٹ کمشنرز کورونا وائرس کے سلسلے میں متحرک ہیں اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ مکمل آگاہی بھی دے رہے ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).