Corona Virus

پنجاب حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ڈی سی لاہور دانش افضال نے اسسٹنٹ کمشنرز کو جن مارکیٹس میں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہو وہاں مارکیٹس کو واش کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی.

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری ، اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی کاروائیاں.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے جیل روڈ پر واقع ٹولنٹن مارکیٹ کو نہ صرف واش کروایا بلکہ صفائی ستھرائی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ بھی کی.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مارکیٹ کے ٹریڈرز کو مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، مارکیٹ ٹریڈرز کی ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے مزار حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کو پانی کا چھڑکاؤ کروا کر صاف کروایا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا.

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے دربار انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ریلوے اسٹیشن رائیونڈ اور تبلیغی مرکز کو واش کروایا.

تبلیغی مرکز رائیونڈ کو 10 مارچ سے شروع ہونے والے اجتماع   اور مختلف مقام سے شرکت کرنے والے شرکاء کے لئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر واش کروایا گیا. (اے سی رائیونڈ) 

کورونا وائرس کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی کاوشیں جاری ہیں. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ابتدائی مرحلے میں زیادہ تر فوکس ان پوائنٹس پر کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ان میں اہم مارکیٹس اور شاہراہیں ہیں، جہاں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور صفائی کروائی جا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

کورونا وائرس جیسے موذی مرض کے خاتمے تک آگاہی مہم اور کوششیں جاری رہیں گی. (ڈی سی لاہور دانش افضال).