Action against violation of 1-dish and timings by District Administration.

Mar 08, 2020

پنجاب حکومت کی ہدایات /ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش کی خلاف ورزی پر متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی رات گئے تک ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں. 

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے مارکی فالکن کمپلیکس کو گلبرگ میں سیل کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ٹھوکر نیاز بیگ پر نواب مارکی کو سیل کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی کارروائی، ڈیفنس آرچرڈ اڈہ پلاٹ پر جاری شادی کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی.

افسران نے اضافی کھانے کو ضبط کر لیا، ضبط کئے ہوئے کھانے کو فاؤنڈیشن میں بھجوا دیا گیا.

ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا.

پنجاب حکومت نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر رکھی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال).

ضلعی انتظامیہ لاہور ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)