DC Office Submissions

بہ تسلیمات ڈپٹی کمشنر لاہور آفس
 فیکس نمبر99214349
عمران مقبول (پی آر او)
ہینڈ آؤٹ نمبر10594

لاہور07 مارچ2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایت کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور کرونا وائرس سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر شہر کی اہم مارکیٹوں اور مقامات پر صفائی ستھرائی اور سٹرلائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،جس کے لیے ڈی سی لاہور دانش افضال نے ٹاؤن ہال میں تمام محکموں کی موجودگی میں سٹرلریشن کے عمل کا آغاز کیا اور اس کی مشق کا خود جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام آگاہی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورپولٹری اور جانوروں کی مارکیٹس جیسے ٹولنگٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں صفائی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے اور سخت مانیٹرنگ کی جائے اس مقصد کے لئے حفاظتی ماسک کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام اور ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی کاوشیں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی طور پر شہر کی اہم مارکیٹس اور مقامات پر صفائی ستھرائی اور سٹرلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور صفائی کے معاملے میں شہر کی تمام بڑی مارکیٹس جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہے انہیں اولین ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام محکموں کو ایک پیج پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے بعد باقی پورے شہر میں بھی مہم جاری رکھی جائے گی اورحفاظتی تدابیر کو بڑے پیمانے پر جاری رکھیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ جب تک کر ونا وائرس جیسے موذی مرض کا خاتمہ نہیں ہو گا اس کے تدارک کے لئے مہم جاری رکھیں گے اور کہا کہ تمام ضلعی افسران کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کو پھیلائیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ لاہور شہر کی اہم شاہراہوں سمیت مارکیٹس اور دیگر پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور جاری سرگرمیوں کی تصاویر کو شئیر کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدار ت کرونا وائرس کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایم سی ایل، سی ای او ہیلتھ، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر صفائی ستھرائی کی جائے اورشہر کی تمام مارکیٹس کی فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اورپولٹری اور جانوروں کی مارکیٹس جیسے ٹولنٹن مارکیٹ، برڈز مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سخت مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن ہال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کی مشق کی گئی ہے اور کہا کہ مرحلہ وار تمام مارکیٹس اور ایریاز میں سپرے ہو گا۔ کورونا  وائرس کو حفاظتی انتظامات سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر اینٹی کورونا بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10595

لاہور07 مارچ2020ء:پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہے۔ منی پٹرول اسٹیشنز اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں کیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 06 منی پٹرول اسٹیشنز کو ضبط کروایا گیا ہے اور 03 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کاروائیاں غازی روڈ اور ہربنس پورہ میں کی گئیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی ٹھوکر نیاز بیگ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف کی زیر نگرانی لال پل اور ضرار شہید روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ دوران آپریشن تقریباً 15 ریڑھیوں، 09 کاؤنٹرز اور دیگر سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور منی پٹرول اسٹیشنز اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور کہا کہ انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
 

ہینڈ آؤٹ نمبر10596

لاہور07 مارچ2020ء:ضلعی انتظامیہ لاہور کی سڑک کنارے چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے مشترکہ کاروائیاں کیں۔مجموعی طور پر 09 افراد کو حراست میں لیا گیا اورحراست میں لئے گئے افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔کاروائیاں ہربنس پورہ، راوی پل، سگیاں پل پر کی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ چیل اور صدقہ کا گوشت فروخت کرنے پر 144 سیکشن کے تحت پابندی نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیل اور صدقے کے گوشت فروشوں کے خلاف کاروائیاں عوام الناس کو ٹریفک حادثات اور ماحول کی خرابی کی پریشانی سے بچانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔