ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

پنجاب حکومت کی ہدایات / ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک.

ضلعی انتظامیہ لاہور اوورچارجنگ کے خلاف متحرک.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا بحریہ ٹاؤن میں جلال سنز پر اچانک چھاپہ.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے جلال سنز مینجر کو 75 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا.

جرمانہ اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کیا گیا.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کا سنگھ پورہ سبزی منڈی کا دورہ.

افسران نے ملازمین کی حاضری، سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فراہمی ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹس، گراں فروشی ، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا جائزہ لیا.

انتظامیہ کو منڈیوں میں انتظامات کو بہتر کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

صارفین کی سہولیات کے لئے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے.

فروٹ و سبزی منڈیوں میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا گیا، کسان پلیٹ فارمز پر فروٹ و سبزیاں موجود ہیں.

ڈی سی لاہور دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.