ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک

پنجاب حکومت کی ہدایات / ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کا اتوار و ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کا ماڈل بازار میاں پلازہ کا دورہ.

افسران نے اتوار و ماڈل بازاروں میں تعینات ملازمین کی حاضری ، سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی اور شکایات سیل کا جائزہ لیا.

سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.

کسان پلیٹ فارم کا جائزہ لیا گیا.

کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں اور پھل موجود ہیں اور صارفین خریداری کر رہے ہیں. 

شکایات سیل پر درج شکایات کو چیک کیا اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت بھی کی. 

افسران نے اشیاء ضروریہ کی فوری فراہمی کا بھی جائزہ لیا.

گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا، گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کی گئیں.

افسران نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں.

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے اتوار و ماڈل بازاروں میں پرائس چیکنگ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں.